شرمندگی ہے ہم کو بہت ہم ملے تمہیں 

تم سر بہ سر خوشی تھے مگر غم ملے تمہیں


میں بھی کسی پلک نہ ملا اپنے آپ میں 

میرا یہ غم ہے تم بھی بہت کم ملے تمہیں


تم کو جہانِ شوق و تمنا میں کیا ملا

ہم بھی ملے تو درہم و برہم ملے تمہیں 


تم نے ہمارے دل میں بہت دن سفر کیا

شرمندہ ہیں کہ اس میں بہت خٙم ملے تمہیں


شرمندگی ہے ہم کو بوہت ہم ملے تمہیں